وقت آن پہنچا ہے کہ شریف برادران خود کو احتساب کیلیے پیش کریں عمران خان

پاناما لیكس شریف خاندان كی كرپشن، ٹیكس چوری اورخفیہ اثاثوں سے نقاب نوچ چكی ہیں، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 14, 2016
پاناما لیكس شریف خاندان كی كرپشن، ٹیكس چوری اورخفیہ اثاثوں سے نقاب نوچ چكی ہیں، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ پاناما لیكس شریف خاندان كی كرپشن، ٹیكس چوری اورخفیہ اثاثوں سے نقاب نوچ چكی ہیں لہٰذا اب وقت آن پہنچا ہے كہ شریف برادران اپنے عہدوں سے الگ ہوں اورخود كواحتساب كیلیے پیش كریں۔

تحریك انصاف كے میڈیا سیكرٹریٹ كے مطابق عمران خان نے اپنے ایك بیان میں كہا ہے كہ كپاس كے پیداواری علاقوں میں شوگرمل لگانے پرپابندی كا ہائیكورٹ كاحكم نامہ ہوامیں اڑاكر وزیراعظم نوازشریف نے ثابت كیا كہ انہوں نے ہمیشہ خود كو ملكی قوانین سے بالاتر سمجھا ہے، اسی طرح شہبازشریف نے عدالتی حكم نامے كے خلاف پالیسی بنا كرثابت كیا كہ شریف خاندان كے كاروباری مفادات قانون وعدالت سے مقدم ہیں۔انہوں نے كہا كہ خوش قسمتی سے لاہور ہائیكورٹ نے آل شریف كے مفادات كے تحفظ كیلئے بنائی جانے والی پالیسی مسترد كرنے كے احكامات صادر كیے اورہائیكورٹ نے اپنے فیصلے میں برملا لكھا ہے كہ ری لوكیشن پالیسی كا مقصد پابندی كو ہوا میں اڑانا اورعوامی مفاد كو زك پہنچانا ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناما لیكس شریف خاندان كی كرپشن، ٹیكس چوری اورخفیہ اثاثوں سے نقاب نوچ چكی ہیں، عدالتیں شریف خاندان كے شاہانہ طرزحكومت كے خلاف فیصلے اورریماركس دے رہی ہیں اور اب وقت آن پہنچا ہے كہ شریف برادران اپنے عہدوں سے الگ ہوں اورخود كواحتساب كیلئے پیش كریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |