مہیش بھٹ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش پر پابندی کے خلاف بول پڑے
فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ پر پابندی کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے، بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ
بھارتی سنیما مالکان کی جانب سے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی نمائش پر پابندی کے خلاف معروف ہدایتکارمہیش بھٹ اورسنسر بورڈ کے چیرمین پہلاج نہلانی میدان میں آگئے۔
سنیما اونرز اینڈ ایگزیبیٹرزایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او ای اے آئی) کی جانب سے بھارت کی 4 ریاستوں میں پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کی فلم ''اے دل ہے مشکل''کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد مہاراشٹرا، گجرات، گوا اور کرناٹک میں فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی لیکن اب پاکستانی فنکارفواد خان کی فلم میں شمولیت کے باعث نمائش پر پابندی کو فلم نگری کے نامور شخصیات نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' پر پابندی کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے جس پر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور سنیمامالکان کی تنظیم کو کرن جوہر اور راہول ڈھولکیا کے ساتھ انصاف اور فراخدلی کا مظاہرہ کرنے چاہیے کیوں کہ یہ فیصلہ جان بوجھ آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے وقت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات آپس میں دوستانہ تھے لہٰذا فیصلے جذبات کی بجائے عقل سے کیے جائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی سینما مالکان کا پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا اعلان
دوسری جانب بھارتی سنسربورڈ کے چیرمین پہلاج نہلانی نے بھی بھارتی سنیما مالکان کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سنیما ایسوسی ایشن کو فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کے فیصلوں کاکوئی اختیار حاصل نہیں ہے لہٰذا یہ فیصلہ صرف ایک فلم ساز کے خلاف ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش روکنے کی دھمکیوں کے بعد سنیما مالکان نے بھی فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی نمائش پر پابندی لگادی ہے۔