لاہور میں شادی والے گھر میں کرنٹ لگنے سے 3 نوجوان جاں بحق

ہربنس پورہ میں تینوں نوجوان جہیز کا سامان ٹرک سے اتار رہے تھے کہ سامان بجلی کے تاروں سے جا لگا۔


ویب ڈیسک October 14, 2016
ہربنس پورہ میں تینوں نوجوان جہیز کا سامان ٹرک سے اتار رہے تھے کہ سامان بجلی کے تاروں سے جا لگا۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: ہربنس پورہ كے علاقے میں شادی والے گھر میں كرنٹ لگنے سے 3 نوجوان جان كی بازی ہارگئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پوری میں شادی والے گھر میں اس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب ٹرک سے جہیز کا سامان اتارنے والے 3 نوجوان کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہربنس پورہ كے علاقہ سلامت پورہ میں كاشف ریاض كے بھائی كی شادی كے سلسلے میں سسرال سے سامان بھیجا گیا تھا جس كو كاشف اپنے دوستوں 28 سالہ معظم، 23 سالہ ابراہیم یعقوب كے ساتھ اتار رہا تھا كہ اچانك سامان بجلی كی تاروں سے چھوگیا جس سے تینوں موقع پر ہی چل بسے۔

تینوں كی ہلاكت پر گھر میں كہرام مچ گیا، واقعہ كی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسكیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورنعشیں اسپتال جمع كروادیں جس كے بعد ورثاء اور محلے داروں كی بڑی تعداد اسپتال كے باہر جمع ہوگئی اور لیسكو كے خلاف احتجاج شروع كردیا۔ ورثاء كا كہنا تھا كہ لیسكو انتظامیہ كو متعدد بار علاقہ میں لٹكتی تاروں كے حوالے سے آگاہ كیا مگر كوئی ایكشن نہیں لیا گیا لہٰذا لیسكو انتظامیہ واقعہ كی ذمہ دار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں