حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی43 پوائنٹس کااضافہ

انڈیکس 16744 ہوگیا،50 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 10 ارب77 کروڑ روپے بڑھ گیا


Business Reporter December 13, 2012
کے ایس ای30 انڈیکس8.21 پوائنٹس کے اضافے سے13550.23 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس123.87 پوائنٹس کے اضافے سے28693.96 ہوگیا۔ فوٹو : پی پی آئی / فائل

سرمایہ کاروں کوعالمی مالیاتی اداروں سے وابستہ بعض مثبت توقعات پرمخصوص شعبوں میں ہونے والی خریداری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو دوبارہ تیزی رونما ہوئی جس سے50 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں10 ارب76 کروڑ 79 لاکھ 85 ہزار 65 روپے کا اضافہ ہوا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج اور 14 دسمبر کو نئی مانیٹری پالیسی میں ڈسکائونٹ ریٹ کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے کے منتظر ہیں، بدھ کو فرٹیلائزر اور سیمنٹ سازاداروں کے حصص بلحاظ سرمایہ کاری زیادہ پرکشش ثابت ہوئے اسی طرح پی ٹی سی ایل اور بعض دیگر درمیانے درجے کے اسٹاکس میں بھی خریداری رحجان پیدا ہوا جس سے ایک موقع پر 109.11 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 16800 کی حد بحال ہوگئی تھی۔

اس دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر38 لاکھ20 ہزار868 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی لیکن کاروباری دورانیے میں مقامی کمپنیوں کی جانب سے11 لاکھ54 ہزار 511 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے 5 لاکھ57 ہزار893 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے21 لاکھ8 ہزار 464 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا تیزی کی شرح میں کمی کا باعث بنا نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 42.91 پوائنٹس کے اضافے سے16744.60 ہوگیا۔

2

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس8.21 پوائنٹس کے اضافے سے13550.23 اور کے ایم آئی30 انڈیکس123.87 پوائنٹس کے اضافے سے28693.96 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت11.21 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر11 کروڑ27 لاکھ93 ہزار560 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار359 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں178 کے بھائو میں اضافہ، 161 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھائو100 روپے بڑھ کر4900 روپے اور یونی لیور فوڈز کے بھائو62 روپے بڑھ کر4200 روپے ہوگئے جبکہ پاک سروسز کے بھائو9.35 روپے کم ہوکر 177.65 روپے اور ایکسائیڈ پاکستان کے بھائو 8.67 روپے کم ہوکر 293.42 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں