مالی امداد معاملات طے کرنے میں کلارک کا اہم کردار

کمیٹی کے چیئرمین کو آگاہی دیتے ہوئے کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے گی


Sports Reporter/Abbas Raza October 15, 2016
آئی سی سی بورڈ نے فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سفارش پر اتفاق کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو مالی معاونت کی فراہمی کے معاملات طے کرنے میں جائلز کلارک کا کردار اہم ہوگا، پی سی بی حکام آئی سی سی فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے چیئرمین کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کسی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد مکمل صحتیابی کیلیے کوشاں چیئرمین پی سی بی شہریار خان کیپ ٹاؤن میں ہونے والی آئی سی سی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے، ان کی جگہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے ہمراہ ملک کی نمائندگی کی، انھوں نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم پاکستان کی مالی مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے خصوصی فنڈ دینے کی درخواست کی۔

جواب میں آئی سی سی بورڈ نے فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سفارش پر اتفاق کیا کہ مسائل کے حل کیلیے پی سی بی کو کسی نہ کسی شکل میں معاونت فراہم کی جانی چاہیے، تاہم معاملات بعد ازاں بورڈ سے بات چیت میں طے کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حتمی فیصلوں کی ذمہ داری جائلز کلارک کے سپرد کی گئی ہے، فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے چیئرمین پاکستان دوست رویہ رکھتے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ان کو ہوم سیریز ملک سے باہر کھیلنے کی صورت میں ہونے والے بھاری نقصان سمیت مالی مشکلات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں گی،ان معاملات کا جائزہ لینے کے بعدمعاونت کا طریقہ کار وضع کرلیا جائے گا، اس حوالے سے جائلز کلارک کیساتھ نجم سیٹھی کی ملاقات جلد شیڈول کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |