ہوم سیریز آسٹریلوی نشریاتی ادارے کا کمنٹری کیلیے وقار یونس سے رابطہ

ہوم سیریز میں کمنٹری کیلیے وقار یونس اور کیون پیٹرسن سے بات چیت شروع کردی


Sports Desk October 15, 2016
سابق کپتان کلارک نے بگ بیش میں واپسی کے بجائے ہوم سیریز میں ٹی وی پر تبصرہ کار بننے کو ترجیح دی ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے رواں سیزن میں پاکستان اور جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز میں کمنٹری کیلیے وقار یونس اور کیون پیٹرسن سے بات چیت شروع کردی۔

سابق کپتان مائیکل کلارک بھی چینل نائن کی کمنٹری ٹیم کا حصہ بنیں گے، البتہ بریٹ لی اور مائیکل ہسی اس بار ٹی وی مائیک کے سامنے نہیں ہوں گے۔

سابق کپتان کلارک نے بگ بیش میں واپسی کے بجائے ہوم سیریز میں ٹی وی پر تبصرہ کار بننے کو ترجیح دی ہے، جس کیلیے مذکورہ چینل سے ان کا معاہدہ جلد متوقع ہے، اگرچہ چینل نے مائیکل ہسی اور بریٹ لی کو بھی اپنی کمنٹری ٹیم کا حصہ بنانا چاہا تھا، لیکن بریٹ لی کاوبار میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔