متحدہ کو تقسیم کرنے کا سوچنے والے ناکام ہوں گے فاروق ستار

90 ہزار آسامیوں میں مہاجرنوجوانوں کونظراندازکیاگیا تو ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے


Staff Reporter October 15, 2016
مہاجراور ایم کیوایم لازم وملزوم ہیں، خواجہ اظہار، فیصل سبزواری، کارکنوں کے اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم کوتقسیم کرنے کا سوچنے اورتانے بانے بننے والے اپنے مقصد میں ناکام ہونگے، ہم مظلوم عوام کی آواز بن کرمہاجرعوام کے ساتھ روارکھے جانے والے نارواسلوک کے خاتمے اوران کوجائز حقوق دلانے کیلیے جہدمسلسل کررہے ہیں، سندھ میں 90 ہزار آسامیوں میں اگر شہری علاقوں کے نوجوانوں کونظر انداز کیا گیا توہم ہرگز خاموش تماشائی نہیں بنیں گے بلکہ اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

فاروق ستار نے یہ بات ایم کیوایم پاکستان کے مختلف شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے رابطہ کمیٹی کے ارکان خواجہ اظہارالحسن اور فیصل سبزواری نے بھی خطاب کیا۔

فاروق ستارنے کہاکہ ہم دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں لیکن ایم کیوایم کی تقسیم کافارمولانہ کل کامیاب ہوسکا تھا نہ اب کامیاب ہو گا، 22اگست کے بعد مہاجروں کے ساتھ ذلت آمیزسلوک پر ہم نے 23اگست کو اپنے موقف سے سازش کرنے والوں کے سارے راستے بندکردیے پاکستان زندہ بادوالے ہیں پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچائیں گے۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ تحریکوں میں مشکلات ومصائب آتے رہتے ہیں لیکن اس کا یہ ہرگز مقصد نہیں کہ ہمت ہاردی جائے، اس لیے ہم اٹوٹ اورمضبوط پلر کا کردار ادا کرینگے، ایم کیو ایم ہرفردکی ہے۔

فیصل سبزواری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کوچالوں سے منتشر نہیں کیا جا سکتا، مہاجراورایم کیوایم لازم وملزوم ہیں ہم نے مظلوموں کی آوازبن کرصدائے حق بلند کی یہ جماعت شہدا اور اسیروں کی قربانی دینے والوں ساتھیوں کی ہے اسے کوئی تقسیم یابرباد نہیں کرسکتا ہم سب اسے اس کااصل مقام دلانے کیلیے شامل ہیں اوراسے منزل تک پہنچائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔