امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھردہشت گردوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ
پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے نہ بنانے دے، مارک ٹونر
امریکا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے زور دے رہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے کہتے رہے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے کیونکہ پاکستان کو دہشت گردی سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے لہذا امریکا دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ ملک میں موجوددہشت گردوں کا پیچھا کرے اور اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے نہ بنانے دے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر سے جب متحدہ بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔