رمضان میں صفوں کی فروخت عام مہینوں کی نسبت دگنی ہوگئی

مساجد کی ہرقسم کی صفوں کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے، تاجر


Business Reporter July 25, 2012
مساجد کی ہرقسم کی صفوں کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے، تاجر . فائل فوٹو

ماہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کی صفوں کی فروخت عام مہینوںکی نسبت دگنی ہوگئی ہے تاہم کسی بھی مینوفیکچرر کی جانب سے مساجد کی صفوں کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے، صفوں کے ایک بڑے بیوپاری نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ کپاس کی قیمتوں میں کوئی خاص ردوبدل نہ ہونے کی وجہ سے مساجد کی ہرقسم کی صفوں کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے

تاہم کراچی کے خراب حالات کی وجہ سے انھیں نئی صفوں کے خریداری آرڈرز ماہ شعبان کے وسط کے بجائے رواں سال ماہ رمضان کے پہلے عشرے میں موصول ہونا شروع ہوئے ہیں، انھوں نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران صرف کراچی میں پانچ لاکھ فٹ سے زائدمختلف اقسام کی صفیں فروخت ہوتی ہیں،

فی الوقت سب سے سستی صف جھنگ کی صف ہے جو30 روپے فٹ دستیاب ہے، اسی طرح گھکر کی صف45 تا60 روپے فٹ، پلاسٹک کی صف35 روپے، 40 روپے اور45 روپے فٹ کے حساب سے دستیاب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں