خورشید شاہ شیخ رشید عابد شیر علی اور خالد مقبول سمیت 336 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانےپر رکنیت معطل کی۔


ویب ڈیسک October 15, 2016
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانےپر رکنیت معطل کی۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں 22 سینیٹرز، 66 اراکین قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے 137 ،سندھ اسمبلی کے 49 اراکین شامل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان پارلیمنٹ قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، پیپلزپارٹی کے سینٹر سعید غنی، فہمیدہ مرزا، پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد الرشید، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، بیرسٹر سیف سمیت حکومت کے کئی اہم رہنما شامل ہیں جن میں وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی، سینیٹر نہال ہاشمی، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر، مائزہ حمید، طارق فجل چوہدری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ایک ہزارایک سو سے زائد ارکان کی اکثریت نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی تھی جن میں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران کان بھی شامل ہیں تاہم جن ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائی ان کو آج تک کی مہلت دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |