بھارتی شہر واراناسی میں ہندوؤں کی مذہبی تقریب میں بھگدڑ سے 19 افراد ہلاک

بھارت میں مذہبی اجتماعات میں بھگدڑ سے ہونے والی ہلاکتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں


ویب ڈیسک October 15, 2016
مذہبی رسم کی ادائیگی کے لیئےلوگوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی۔فوٹو:ہندوستان ٹائمز

بھارتی شہر واراناسی میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی ریاست اترپردیش کے تاریخی اور مذہبی اہمیت کے حامل شہر واراناسی(بنارس) میں پیش آیا جہاں ایک مذہبی رسم کی ادائیگی کے لیئےلوگوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے وقت ہمیشہ کی طرح گنگا کے کنارے ہزاروں افراد موجود تھے کہ گرم موسم اور حبس کی وجہ سے وہاں بھگدڑ مچ گئی جس میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو کہ واراناسی سے ہی رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے حکام کو متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مذہبی اجتماعات میں بھگدڑ سے ہونے والی ہلاکتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں اور ہر سال سینکڑوں لوگ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران نامناسب انتظامات اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں