پریمیئر فٹبال نیشنل بینک کو ایئر فورس کے ہاتھوں مات

کے آرایل نے ووہیب ایف سی کو ہرادیا، بلوچ کلب کو واپڈا کیخلاف واک اوور مل گیا


Sports Desk/Sports Reporter December 13, 2012
بہترین اسکورر کلیم اللہ اور بہترین کھلاڑی ووہیب ایف سی کے ادریس قرار پائے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کے آر ایل نے ووہیب ایف سی کو4-0 سے ہرا دیا، نیشنل بینک کیخلاف ایئر فورس کی ٹیم2-1 سے کامیاب رہی،بلوچ ایف سی کو واپڈا کیخلاف واک اوور مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیم گرائونڈ لاہور میں کے آر ایل کی جانب سے پہلا گول مڈ فیلڈر ضیا السلام نے میچ کے 14 ویں منٹ میں کیا، اسٹرائیکر کلیم اللہ نے65 اور 83 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ چوتھا گول مڈ فیلڈر حسنین عباس نے68 ویں منٹ میں کیا، اسٹرائیکر محمد قاسم کو8 ویں جبکہ ووہیب ایف سی کے نعمان اور ڈیفینڈر سلیمان کو بالترتیب 12 اور 56 ویں منٹ میں یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔

01

بہترین اسکورر کلیم اللہ اور بہترین کھلاڑی ووہیب ایف سی کے ادریس قرار پائے۔ ایئرفورس نے نیشنل بینک کو2-1 سے زیر کیا، کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں اسٹرائیکر محمد شیر نے دو گول14اور 82 ویں منٹ میں کیے، ناکام سائیڈ کا واحد گول ڈیفینڈر مصباح الحسن نے66 ویں منٹ میں داغا، پی اے ایف کے ڈیفینڈر افضل الرحمان اور گول کیپر خالد خان کو بالترتیب 80اور 89 ویں منٹ جبکہ این بی پی کے ڈیفینڈر رائواکمل و اسٹرائیکر فاروق شاہ کو29 اور 83 ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گئے، بہترین اسکورر اور کھلاڑی محمد شیر قرار پائے۔

بلوچ ایف سی اور واپڈاکے درمیان میچ نوشکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن واپڈا کی ٹیم گرائونڈ نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے حریف کو واک اوور دے دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں