بغداد میں خودکش دھماکا 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ فوٹو: گیٹی امیج

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں درجنوں لوگ مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے کہ اس دوران خودکش بمبار نے ان کے درمیان آکر خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے عراقی فوج نے ملک کے اکثر شہروں سے داعش کا قبضہ ختم کروالیا ہے تاہم صرف شمالی عراق کے شہر موصل میں داعش کا وجود باقی ہے جب کہ عراقی فوج کی کارروائی کے جواب میں شدت پسند تنظیم گزشتہ کئی ہفتوں سے بغداد میں دھماکے کررہی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load Next Story