مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کمشنر کراچی

مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجر برادری سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان


ویب ڈیسک October 15, 2016
مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجر برادری سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، فوٹو؛ فائل

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کے اعلان کی تردید کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بازار شام 7 بجے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا لہٰذا اس حوالے سے آنے والی اطلاعات پر تاجر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجر برادری سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا جس کے لیے تمام تاجر تنظیموں سے خود ملاقات کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا جس میں کراچی میں شادی بیاہ کے دوران ون ڈش کی پابندی، شادی ہال 10 بجے اور مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ نے حکام کو یکم نومبر سے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن کراچی کی تاجر برادری نے سندھ حکومت کے مارکیٹیں 7 بجے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں