ویمنز کرکٹ کیویز طویل عرصے بعد آسٹریلیا کیخلاف کامیاب

کپتان سوزی نے 122 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایمی نروس نائنٹیز کا شکار


Sports Desk December 13, 2012
پہلے ون ڈے میں میزبان کو 8وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ویمنز کرکٹ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف طویل انتظار کے بعدکامیابی حاصل کرلی۔

پہلے ون ڈے میں میزبان کو 8وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ گذشتہ13 مکمل ہونے والے باہمی میچز میں کیویز کی پہلی کامیابی ہے، کپتان سوزی بیٹس نے 122 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ایمی سیٹرویتھ98رنز بناکر نروس نائنٹیز کا شکار بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز بدھ کو ہوگیا، خلاف توقع میزبان ٹیم کو اس مقابلے میں 8وکٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے 48.1 اوورز میں 248رنز بنائے، میگ لیننگ 87،کپتان جوڈی فیلڈز 51 اورایرن اوسبورن 34 کے سوا دیگر پلیئرز قابل ذکر کارکردگی پیش نہیں کرپائیں۔

02

راشیل کینڈی نے 4 جبکہ مورنا نیلسن اور سیان روک نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس لوٹایا، کیویز نے ہدف 44.5 اوورز میں 2وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا،اوپنر لوسی ڈولان (10) کے جلد میدان بدر ہونے کے بعد دوسری وکٹ کے لیے سوزی اور ایمی سیٹرویتھ کے درمیان185 کی شراکت نے میزبان بولرز کی ہمت توڑ دی۔

ایمی98 رنزبناکر آئوٹ ہوئیں،انھیں 9 کے انفرادی اسکور پر حریف کپتان وکٹ کیپر جوڈی فیلڈز نے کیچ ڈراپ کرکے موقع بھی فراہم کیا تھا، سوزی بیٹس122 پر ناقابل شکست رہیں،انھوں نے تیسری وکٹ کے لیے سارہ میک گلیشن (17 ناٹ آئوٹ ) کے ہمراہ بھی57رنزکی شراکت قائم کی، سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں