شیشہ کی درآمد پر فوری پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم، ہر قسم کا شیشہ منگوانا ممنوع ہوگا، وزارت تجارت
وزارت تجارت نے شیشہ کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ وزارت تجارت کی طرف سے ایس آر او 970(۱)2016 میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2016میں ترمیم کر دی ہے جس کے تحت شیشہ تمباکو اور نان تمباکو کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی اوراس حکم پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے شیشہ کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سوموٹو ایکشن پر کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی کابینہ نے شیشہ کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی اور گزشتہ روز وزارت تجارت نے شیشہ جس میں تمباکو استعمال ہو رہا ہے یا نہیں ہو رہا ہے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایک گھنٹہ شیشہ کا استعمال 200 سگریٹس پینے سے زیادہ نقصان دہ ہے، پاکستان میں اس وقت 35لاکھ نوجوان شیشہ استعمال کر رہے ہیں، ان نوجوانوں کی عمریں 15سے 25سال کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سگریٹس کے استعمال سے سالانہ 1لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیشہ کی درآمد پر پابندی لگنے سے 35لاکھ نوجوانوں کے شیشہ چھوڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔