میتھیوز تینوں فارمیٹس میں قیادت سنبھالنے کے لیے تیار

سینئر پلیئرز میرے لیے چیلنج نہیں بلکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جان ہیں، آل رائونڈر


Sports Desk December 13, 2012
مجھے تینوں فارمیٹس میں کپتان بنانے کا انحصار سلیکٹرز پر ہے، اگر وہ مجھے اس ذمہ داری کے لیے مناسب سمجھتے ہیں تو پھر میں بھی تیار ہوں، انجیلو میتھیوز فوٹو: فائل

آل رائونڈر انجیلو میتھیوز تینوں فارمیٹس میں سری لنکن ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

موجودہ ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان مہیلا جے وردنے پہلے ہی دورہ سری لنکا کے بعد اپنے مستقبل پر سوچنے کا اعلان کرچکے ہیں، ٹی 20میں آئی لینڈرز کی قیادت کرنے والے انجیلو میتھیوزکو جولائی 2011 سے نائب کپتانی کی ذمہ داری دے کر طویل المدتی منصوبے کے تحت تینوں فارمیٹس میں سری لنکن ٹیم کا کپتان بنانے کے لیے تیارکیا جارہا ہے، انھیں ٹیم میں سابق کپتانوں اور سینئر پلیئرز کی موجودگی میں قیادت کرتے ہوئے کسی دشواری کا سامنا نہیں رہے گا۔

03

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے تینوں فارمیٹس میں کپتان بنانے کا انحصار سلیکٹرز پر ہے، اگر وہ مجھے اس ذمہ داری کے لیے مناسب سمجھتے ہیں تو پھر میں بھی تیار ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ سینئر پلیئرز میرے لیے چیلنج نہیں بلکہ ٹیم کی جان ہیں، جب کبھی مجھے ان کے مشوروں کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔ یاد رہے سری لنکن ٹیم ان دنوں سیریز کھیلنے کیلیے آسٹریلیا میں موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں