سینٹرل پولیس آفس سمیت16دفاتر میں ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم نصب

سینٹرل پولیس آفس سمیت16دفاتر میں ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم نصب


Asif Ali Syed July 25, 2012
سینٹرل پولیس آفس سمیت16دفاتر میں ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم نصب, فائل فوٹو

سندھ پولیس کے ای پولیسنگ منصوبے کے تحت امن و امان اور دیگر امور پر منعقد کیے جانے والے اجلاس میں بیرون شہر سے پولیس افسران کی شرکت کو یقینی بنانے کیلیے وزیر داخلہ سندھ، سینٹرل پولیس آفس اور اندرون سندھ سمیت16مقامات پر پولیس افسران کے دفاتر میں جدید وڈیو کانفرنسنگ سسٹم نصب کردیے گئے ہیں

جس کے ذریعے تجرباتی بنیادوں پر وڈیو کانفرنس اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے امن و امان سمیت مختلف امور پر پولیس کے اعلیٰ افسران اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ منعقد کیے جانے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اندرون سندھ سے پولیس افسران کی شرکت یقینی بنانے کی غرض سے سندھ پولیس کے ای پولیسنگ منصوبے کے تحت سندھ پولیس کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے16مقامات پر وڈیو کانفرنسنگ سسٹم نصب کردیا ہے، مذکورہ سسٹم کے ذریعے وڈیو کانفرنس کا تجرباتی بنیادوں پر انعقاد شروع کردیا گیا ہے، وڈیو کانفرنسنگ سسٹم کو چلانے کیلیے مذکورہ دفاتر میں عملے کی تربیت کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے،

وڈیو کانفرنسنگ سسٹم کے ذریعے انسپکٹر جنرل پولیس آف سندھ سندھ بھر میں موجود پولیس کے اعلیٰ افسران سے چند ہی لمحوں میں براہ راست رابطہ کرسکیں گے اور انھیں ہدایات و احکامات دے سکیں گے، وڈیو کانفرنسنگ سسٹم میں لگایا جانے والا جدید کیمرہ حساس سینسر کی وجہ سے بولنے والے کسی بھی افسر کے چہرے کو خود کار نظام کے تحت زوم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سلسلے میں سندھ پولیس کی ڈائریکٹر آئی ٹی تبسم عابد نے ایکسپریس کو بتایا کہ سندھ پولیس نے وڈیو کانفرنسنگ سسٹم وزیر داخلہ سندھ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ، تمام ایڈیشنل آئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں