ایشیا ڈیف کرکٹ پاکستان نے بھارت کو زیر کرلیا

سری لنکا نے نیپال کو ریکارڈ 273 رنز سے آئوٹ کلاس کیا، جایا سینگے کی 6 وکٹیں

لاہور: بھارت کے خلاف ایشیا کپ ڈیف کرکٹ میچ میں پاکستان کے نبیل اسٹروک کھیلنے کیلیے تیار۔ فوٹو: آن لائن

دوسرے ایشیا ڈیف کرکٹ کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 10 رنز سے زیر کرلیا،سری لنکا نے نیپال کوریکارڈ 273 رنز سے آئوٹ کلاس کیا۔

باغ جناح لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں میزبان کپتان ذکا قریشی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم نے مقررہ40 اوورز میں 8 وکٹ پر174 رنز بنائے، نبیل انجم 46 ، نوید قمر23 اور سید کومل 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فہیم الدین نے3 اور کلدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، مہمان سائیڈ 164پر ڈھیر ہوگئی، شکیپ نے4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ایل سی سی اے گرائونڈ میں سری لنکا نے3 وکٹ پر310کا مجموعہ حاصل کیا۔




اسانکا نے دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے88 گیندوں پر110 رنز بنائے، فرنینڈو نے88 رنز اسکورکیے، ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم صرف 37 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جایا سینگے 8 اوورز میں 8 رنز دے کر 6 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، سری لنکا نے میچ میں ریکارڈ273 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ جمعرات کو ایونٹ کے مزید2میچز ہوں گے،پاکستان اور سری لنکا جیمخانہ کرکٹ کلب باغ جناح لاہور جبکہ بھارت اور افغانستان ایل سی سی اے گرائونڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Load Next Story