شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک سی ٹی ڈی

دہشت گردوں نے لاہور میں سیکیورٹی اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارکھا تھا، سی ڈی ڈی حکام


ویب ڈیسک October 16, 2016
دہشت گردوں نے لاہور میں سیکیورٹی اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارکھا تھا، سی ڈی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

شیخوپورہ بائی پاس کے قریب رات گئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں میں مقابلے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق 10 دہشت گردوں کے لاہور آنے کی خفیہ اطلاع پر بائی پاس پر چیکنگ سخت کی گئی اور اس دوران پولیس پارٹی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں موجود دہشت گردوں نے ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا، اس دوران اہلکاروں نے دہشت گردوں کو ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا تاہم ان کی جانب سے فائرنگ جاری رہی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کار اور موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی تعداد 10 تھی اور مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے 4 ساتھی رات کا تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور ان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، رائفلیں، پستول، گولیاں اور بارودی مواد سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ دہشت گردوں کی کار اور موٹرسائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں