مائیکل جیکسن مرنے کے بعد بھی کمائی میں سب سے آگے

فوربز میگزین کی فہرست میں آنجہانی گلوکار825 ملین ڈالر کیساتھ پہلے نمبر پر رہے


INP October 16, 2016
مائیکل جیکسن 825 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے۔ فوٹو: فائل

مائیکل جیکسن موت کے سات سال بعد بھی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ ان کی رواں سال یکم اکتوبرکوختم ہونے والے سال کی آمدن آٹھ سو پچیس ملین ڈالر ہے جو کسی بھی دوسرے آنجہانی گلوکار سے زیادہ تھی۔

پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فوربز میگزین نے مرنے والے فنکاروں کی کمائی کی فہرست جاری کی ہے۔

مائیکل جیکسن 825 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے۔ خیال رہے کہ مائیکل جیکسن کا 2009ء میں انتقال ہو چکا ہے۔ انھوں نے سب سے زیادہ کمائی سونی اور اے ٹی وی میوزک سے کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں