احمد بٹ کا صلح کیلیے مجھ سے رابطہ نہیں ہوا حمیرا ارشد

میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ انھوں نے طلاق کا نوٹس واپس لے لیا ہے

احمد بٹ نے مجھ پر اور میری فیملی پرجو الزامات لگائے ان کے بعد میں ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی۔ فوٹو:فائل

MUMBAI:
گلوکارہ حمیرا ارشدنے کہا ہے کہ احمد بٹ کا مجھ سے رابطہ نہیں ہوا، مجھے میڈیا کے ذریعے ہی معلوم ہوا ہے کہ وہ اس طرح کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس نے طلاق کا نوٹس بھی واپس لے لیا ہے۔


حمیرا ارشد نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں احمد بٹ کے رابطہ کرنے کے بعد ہی سوچوں گی کہ میں نے کیا فیصلہ کرنا ہے؟ انھوں نے کہا کہ احمد بٹ نے مجھ پر اور میری فیملی پرجو الزامات لگائے ان کے بعد میں ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی کیونکہ اس سے پہلے ہم نے صرف اپنے بیٹے کے مستقبل کے لیے ہی ایک مشترکہ فیصلہ کیا تھا۔

 
Load Next Story