3 سال میں 2 بار عمرہ کرنیوالوں سے 58 ہزار فیس لینے پر احتجاج کا فیصلہ
سعودی حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لینے پرملک گیر احتجاج کریں گے ،عمرہ خدمات انجام دینے والی کمپنی مالکان
KARACHI:
سعودی حکومت کی جانب سے 3 سال میں ایک سے زائد بار عمرے کی ادائیگی کے لیے ویزے پر 2 ہزار ریال فیس عائد کرنے کیخلاف دنیا کے دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں شدید عوامی ردعمل جاری ہے، عمرے کیلیے خدمات انجام دینے والی کمپنیوں نے کہا ہے کہ اگر سعودی حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی تو وہ ملک گیر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 3 سال میں ایک سے زائد بار عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند حضرات کو عمرے کے اخراجات کے علاوہ دو ہزار ریال ( 58 ہزار روپے) فیس بھی ادا کرنی ہوگی سعودی حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق 2 اکتوبر سے شروع ہوگیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جانے والے افراد کا عمرہ پیکج عموماً فی کس 75 ہزار روپے سے 90 ہزار روپے تک ہوتا ہے اب ایسے عمرہ زائرین جو عمرہ ادا کرچکے ہیں لیکن اب دوبارہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں ان اخراجات کے علاوہ مزید دو ہزار ریال (58 ہزار روپے) فیس بھی ادا کرنی ہوگی اس طرح سے فی کس عمرے کی ادائیگی کے اخراجات ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کرجائیں گے۔
سعودی حکومت کے اس فیصلے کیخلاف مسلم ممالک میں شدیدردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور انڈونیشیا، الجزائر، ترکی، مصرسمیت دیگر مسلم ممالک میں احتجاج جاری ہے، پاکستان میں حج و عمرہ کیلیے خدمات انجام دینے والے کمپنیوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی حکومت سے درخواست کرے کہ وہ یہ فیس واپس لینے کا اعلان کرے، مجلس درس پاکستان کے چیئرمین حاجی محمد سعید صابری، مفتی خرم اقبال رحمانی، مولانا فیض رسول قادری، مولانا عباس علی قادری و دیگر نے تجویز پیش کی ہے کہ سعودی حکومت یہ فیس فی الفور واپس لے، اگر سعودی حکومت مالی بحران کا شکار ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ ویزہ فیس کی مد میں 100 ریال وصول کرنے کا اعلان کردے۔