شہید ملت لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔

لیاقت علی خان نے پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سچے وفادار تھے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔


لیاقت علی خان مشرقی پنجاب کے ضلع کرنال میں پیدا ہوئے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ چلے گئے، 16 اکتوبر 1951 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں انہیں گولی مار کر شہید کر دیا گیا، انھیں کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں دفن کیا گیا ہے۔

قومی رہنماؤں نے شہید ملت کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سچے وفادار تھے۔
Load Next Story