مودی سرکار کیلئے بڑا جھٹکا چین کا برکس اجلاس کے اہم سیشن میں شرکت سے انکار

آج کے اجلاس میں تجارتی وزارتوں کا اہم سیشن ہونا تھا جس میں چین نے عین وقت پر شرکت سے انکار کردیا

سیشن کا مقصد برکس ممالک کے درمیان تجارتی مفادات کو فروغ دینا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

چین نے برکس اجلاس کے دوران ٹریڈ سیشن میں شرکت سے انکار کردیا جس کے باعث بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق نئی دلی میں جاری 5 ملکی برکس اجلاس میں تجارتی وزارتوں کا اہم اجلاس آج ہونا تھا تاہم چین کے عین وقت پر انکار کے باعث اہم ترین سیشن منسوخ کردیا گیا۔


بھارتی اخبار کے مطابق برکس کا اہم ترین سیشن پراگتی میدان، نئی دہلی میں صبح 10 بج کر 15 منٹ پر طے کیا گیا تھا جو کہ چین کی جانب سے انکار کے بعد آخری وقت پر منسوخ کردیا گیا، اس سیشن کا مقصد برکس ممالک کے درمیان تجارتی مفادات کو فروغ دینا تھا۔

ایک سینئر آرگنائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ چین نے ایک اہم ملاقات کی وجہ سے کیا۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سیشن کو منسوخ کرنے کی وجہ بیجنگ کی جانب سے بھارت پر دباؤ بڑھانا ہے۔
Load Next Story