پولیس و رینجرز پر حملے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا نتیجہ ہے آئی جی

اگلے سال 8100 جوان بھرتی کیے جائینگے،فیاض لغاری کی پاسنگ آئوٹ پریڈ پر گفتگو.


Staff Reporter December 13, 2012
پولیس ٹریننگ سینٹر میں آئی جی سندھ پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھتہ خوری سے متعلق صرف منگھوپیر اور پریڈی کے علاقے میں واقعات ہوئے ہیں ،رواں سال اکتوبر میں 245افرادکی کلنگ ہوئی تھی جبکہ نومبر میں 150افراد کی کلنگ ہوئی۔

6

50 افراد کے کم قتل ہونے کی وجہ کمیونٹی پولیسنگ اور رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات ہیں، آئی جی سندھ نے شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر زراق آباد میں ایگلیٹ کورس کے 15ویں اور وی وی آئی پی پروٹیکشن کورس کے چوتھی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نئے مالی سال میں 8100 سے زائد جوان اور 700 اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں