مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 5 سیکیورٹی اہلکارزخمی

ایجنسی میں واقعہ كی اطلاع ملتے ہی سیكیورٹی ہائی الرٹ كركے فورسز نے سرچ آپریشن شروع كردیا

قانون نافذ كرنے والے اداروں  نے علاقے کا محاصرہ کرکے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردیں۔

غلنئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکارزخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: مہمند ایجنسی خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی

واقعہ كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ كر كے فورسز نے سرچ آپریشن شروع كردیا جب کہ سكیورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔
Load Next Story