بغداد میں خود کش حملے میں 46 افراد ہلاک متعدد زخمی

خود کش حملےکی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے، حکام


ویب ڈیسک October 16, 2016
بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، عراقی حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک تقریب جاری تھی کہ خود کش حملہ آور نے ٹینٹ میں داخل ہو کر خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بغداد میں خودکش دھماکا، 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ تقریب کی وجہ سے ٹینٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا جب کہ خود کش حملے کی ذمہ داری د داعش نے قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں