ملالہ برمنگھم اورکانفرنس پیرس میں ہونا ماجرا کیا ہے شہباز شریف

چین پاکستان کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا، چین اور جے یو پی کے وفد سے ملاقات


Numainda Express December 13, 2012
چین پاکستان کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا، چین اور جے یو پی کے وفد سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری ملالہ یوسفزئی کی عیادت کیلیے بیرون ملک گئے ہیں لیکن ملالہ برمنگھم کے اسپتال میں میںزیرعلاج ہے جبکہ ملالہ کانفرنس فرانس کے شہر پیرس میں ہورہی ہے۔

زرداری صاحب یہ کیا ماجرا ہے؟ دراصل زرداری ملالہ کی عیادت کیلیے نہیں گئے بلکہ گزشتہ دور میں فرانس سے خریدی گئی آگسٹا آبدوزوں میں لی گئی کمیشن کے کیسوں کے حوالے سے فرانس گئے ہیں۔

04

کنیئرڈکالج میں طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ لیپ ٹاپ پروگرام کو ووٹ یا سپورٹ حاصل کرنے کا الزام لگانے والے جان لیں کہ لیپ ٹاپ رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرصرف اور صرف میرٹ پر تقسیم کیے جارہے ہیں۔

دریں اثنا شہباز شریف سے چین کے پیپلزانسٹی ٹیوٹ آف فارن افیئرزکے نائب صدر مسٹرلوشو من کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں