گوشوارے جمع نہ کرانے پرسیاستدانوں کو نوٹس دیے جائیں ظفر شاہ

کوئی سینیٹر یا وزیر ایسا نہیں جو ٹیکس نہیں دیتا، وصولی کیلیے سختی کرنا ہوگی،تسنیم قریشی


Monitoring Desk December 13, 2012
میں دو جگہ پر ٹیکس ادا کرتا ہوں: حاجی عدیل کی ’’کل تک‘‘ میں جاوید چودھری سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا کا نظام ٹیکس پر چل رہا ہے پاکستان کے مسائل بھی اس وقت تک ختم نہیں ہوں گے جب تک ٹیکس سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا۔

پروگرام ''کل تک'' میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پاکستان کے آبادی میں بڑی شرح ایسی ہے جو ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن اس کے لیے ہمیں ٹیکس نہ دینے کی وجوہ کو ختم کرنا ہوگا۔ حکومت کی طرف سے بجلی، پانی، گیس سڑک تعلیم صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے باوجود ہم یہ توقع کریں کہ عوام ٹیکس دیں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی عوام اسے پسند کریں گے۔ ایف بی آرکوچاہیے کہ وہ ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے والے سیاستدانوں کو نوٹس بھیجے اس بارے میں سخت موقف اپنائے۔

07

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی تسنیم احمد قریشی نے کہا کہ کوئی بھی سینیٹر یا وزیر ایسا نہیں ہے جو ٹیکس نہیں دیتا لیکن ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں ذمے داری سے کام لینا چاہیے اور یہ بہت قابل افسوس ہے کہ سیاستدانوں نے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائے۔ عوام کو یہ پیغام جا رہا ہے کہ شاید ارکان پارلیمنٹ ٹیکس جمع نہیں کرارہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ اگر مشاہد حسین کا ٹیکس ریٹرن بیاسی روپے ہے تو ضرور کوئی غلطی ہوگئی ہوگی ۔ اے این پی کے رہنما حاجی عدیل نے کہاکہ میں دوجگہ پر ٹیکس اداکرتا ہوں ایک تو جو مجھے 26 ہزار تنخواہ ملتی ہے اور دوسرا جو میرا صوبے میں کاروبار ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں