کرپشن پوری دنیاکامسئلہ ہم پرکبھی الزام ثابت نہیں ہوا کائرہ

4صوبائی حکومتیں بھی ہیں،صرف وفاق پرہی کرپشن کے الزامات کیوں لگائے جارہے ہیں؟


Monitoring Desk/APP December 13, 2012
خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کرپشن صرف ترقی پذیر ممالک نہیں ترقی یافتہ ممالک کا بھی مسئلہ بن رہا ہے۔

دنیا بھر میں حکومتی اداروں میں کرپشن ہوتی ہے ، پاکستان میں وفاق کے علاوہ 4 صوبائی حکومتیں بھی کام کررہی ہیں لیکن کرپشن کے الزامات صرف وفاقی حکومت پر ہی کیوں لگائے جارہے ہیں؟ ۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوئے، وزرا نے جیلیں کاٹیں، تاہم کبھی ہم پرکرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

11

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اخراجات کو کنٹرول میں رکھا جبکہ ایک صوبائی حکومت کے اخراجات 22 فیصد تک گئے۔ وفاقی حکومت کی وصولیاں زیادہ اور صوبائی حکومتوں کی کم ہوئیں ۔ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں