سینیٹ کمیٹی نے بھی انٹرنیشنل فون کالز کے نرخ میں اضافہ مسترد کردیا
امریکی اورسعودی سفارتخانے کا دباؤ ہے،پی ٹی اے،کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی سی ایل کوطلب کرلیا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بیرون ملک سے آنے والی انٹرنیشنل کالز کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) حکام نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والی فون کال کے نرخ بڑھانے کیلیے حکومت کو امریکی اورسعودی سفارتخانوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔کمیٹی نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا ۔
اجلاس میں رکن کمیٹی فیصل رضا عابدی نے الزام لگایا کہ وزرا، ایف آئی اے، پی ٹی سی ایل حکام اور بااثر شخصیات کے بیٹے گرے ٹریفکنگ میں ملوث ہیں جس سے قومی خزانے کو 15لاکھ ڈالر یومیہ نقصان ہو رہا ہے،500 گز کے مکان میں200 کنکشنز لگے ہیں، ایک جج کے بیٹے کے پاس ایک ارب روپے کہاں سے آئے؟ ۔
بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ادریس خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی'چیئرمین پی ٹی اے،ڈائریکٹر جنرل اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) اوریونیورسل سروس فنڈ( یو ایس ایف) حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی کو چیئرمین پی ٹی اے نے بتایاکہ انٹرنیشنل کالز کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ گرے ٹریفکنگ کو گیٹ وے کے ذریعے لانے پر عمل درآمد کرایا گیا جس کی وجہ سے تاثر دیا گیاہے کہ نرخوں میں400فیصد اضافہ ہوا ہے۔