لیونارڈو سے اقوام متحدہ کے سفیرکاعہدہ چھوڑنے کا مطالبہ

اداکار کے ملائشین اسٹیٹ فنڈ فراڈ میں ملوث دو افراد سے تعلقات ہیں ،رین فوریسٹ


Showbiz Desk October 17, 2016
اداکار کے ملائشین اسٹیٹ فنڈ فراڈ میں ملوث دو افراد سے تعلقات ہیں ،رین فوریسٹ فوٹو : رائٹرز/فائل

معروف چیریٹی ادارے رین فورسٹ نے اداکار لیونارڈوڈی کیپریوسے اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے مسعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق رین فوریسٹ نے کہا ہے کہ لیونارڈو کے ملائشین اسٹیٹ فنڈ فراڈ میں ملوث دو افراد سے تعلقات ہیں جن کی انھوں نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اداکار کے ان دونوں افراد رضا عزیز اورجولو سے مالیاتی تعلقات ہیں اوراداکار نے ابھی تک اس کی تردید نہیں کی ہے۔

ادارے نے کہاکہ اس صورتحال میں اداکار کو عالمی ادارے کے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ اگر ہم کرپشن ختم نہیں کرسکتے تو ہم ماحول کو کیسے صاف رکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ لیونارڈوڈی کیپریو ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں