بارودسے بھری گاڑی تیارکراچی میں بڑی دہشتگردی کاخدشہ

پولیس،رینجرزوقانون نافذکرنیوالے اداروں کے دفاتر،سرکاری عمارتیں وحساس تنصیبات اہداف ہیں


Shah Wali Ullah December 13, 2012
سی آئی ڈی بلڈنگ طرزپرحملے کاخدشہ ہے،کرائسس مینجمنٹ سیل کاسندھ حکومت کومراسلہ. فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD: کالعدم تحریک طالبان اورلشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے انتہاپسندوں نے کراچی میں تخریب کاری کامنصوبہ بنالیاہے اوراس مقصدکے لیے بارودسے بھری گاڑی نامعلوم مقام پرتیارکی گئی ہے انتہاپسندوں کانشانہ پولیس،رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر،سرکاری عمارت اور حساس تنصیبات ہوسکتی ہیں۔

کرائسس مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹرمسعودالرحمان تنولی کی طرف سے حکومت سندھ کوبھیجے گئے مراسلے میں سیکیورٹی الرٹ نمبر936 جاری کی گئی ہے جس میں بتایاگیاہے اینٹلی جینس اداروںکی طرف سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اورلشکر چھنگوی سے تعلق رکھنے والے انتہاپسندوں نے مشترکہ طورپرکراچی میں تخریب کاری کامنصوبہ تیارکرلیا ہے،کراچی میں سی آئی ڈی بلڈنگ پرہونے والے حملے کی طرزپرحملہ کیاجاسکتاہے۔

04

منصوبے کی نگرانی تحریک طالبان کے کمانڈرنعمت اﷲ کررہاہے ،اس مقصدکے لیے نامعلوم مقام پربارودسے بھری گاڑی تیار کرلی گئی ہے،مراسلے میں مزیدبتایاگیاہے کہ ان انتہاپسندعناصرکاہدف پولیس قانوں نافذکرنیوالے اداروںکے اہلکاراوران کے دفاترسمیت حساس تنصیبات اورسرکاری عمارت ہوسکتی ہے۔مراسلے میں حکومت سندھ کودہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرسیکیورٹی کے مربوط انتظامات کرنے کا فوری طورپرحکم دیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں