عراقی حکومت کا موصل سے داعش کا قبضہ چھڑانے کیلئے فیصلہ کن آپریشن
داعش کے خلاف کامیابی کا وقت آچکا ہے، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی
عراق کی فوج نے موصل شہر سے عالمی شدت پسند تنظیم داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے فیصلہ کن آپریشن شروع کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے موصل کو داعش سے چھڑانے کے لئے فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف کامیابی کا وقت آچکا ہے، موصل کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کروانے کے لیے عراقی حکومت کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عراق نے امریکا سے مزید فوجی کمک کی درخواست کردی
دوسری جانب اقوام متحدہ کے حکام کا موصل میں لڑائی کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس سے شہری بڑے پیمانے پر اثرانداز ہوں گے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق موصل میں رہنے والے 12 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں داعش کے زیر اثر علاقوں میں موصل سب سے بڑا شہر ہے جہاں شدت پسندوں کا قبضہ ہے۔