سی پیک ہمارے عظیم دوست چین کا قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے شہباز شریف
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے لیے فنڈنگ چینی حکومت نے فراہم کی ہے، شہباز شریف
SUKKUR:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کے عظیم دوست چین کا پاکستانی عوام کےلیے عظیم تحفہ ہے جب کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے لیے فنڈنگ چینی حکومت نے فراہم کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کے صوبے ننگشیا کے نائب گورنروانگ ہیشان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور چینی صوبے ننگشیا کے مابین زراعت، صنعت، تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے عظیم دوست چین کا پاکستانی عوام کےلیے عظیم تحفہ ہے اور چین کے صدر کا ''ون بیلٹ ون روڈ'' کا ویژن ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کا ویژن ہے جس سے پورے خطے میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پنجاب حکومت صوبے میں انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق بنا رہی ہے جب کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے لیے فنڈنگ چینی حکومت نے فراہم کی ہے۔