عمران خان کی کال پر ہم پورا پاکستان بند کرکے دکھائیں گے فیصل واوڈا

الطاف حسین را کے لیے اور نوازشریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں، فیصل واوڈا


ویب ڈیسک October 17, 2016
الطاف حسین را کے لیے اور نوازشریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں، فیصل واوڈا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہےاور عمران خان کی کال پر ہم پورا پاکستان بند کرکے دکھائیں گے اور ضرورت پڑی تو کراچی پھر بند کریں گے۔

ملیر کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کل سندھ حکومت نے پورا کراچی بند کردیا، سلام شہدا ریلی میں 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے اور کنٹینر لگا کر شہر کے سارے راستے بند کر دیے گئے، اس واقعہ پر کس پر ایف آئی آر کٹے گی، وہاں کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا اور ہم جیسوں پر ایف آئی آریں کٹتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چور اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف احتساب ہو کر رہے گا، ہمیں جیلوں میں بند کردیں، ماریں یا دھمکیاں دیں لیکن ہم ان کا احتساب کرکے چھوڑیں گے، پر امن احتجاج ہمارا حق ہے اور عمران خان کی کال پر ہم پورا پاکستان بند کر کے دکھائیں گے اور ضرورت پڑی تو کراچی پھر بند کریں گے، کوئی بھی ہمیں نہیں روک سکتا۔

فیصل واوڈ نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں یا احتساب کے لیے خود کو پیش کریں، وزیر اعظم ہی اپنے سیکیورٹی اداروں کی خبروں کو میڈیا میں لانے میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ایم کیو ایم ہے جب کہ الطاف حسین را کے لیے اور نوازشریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |