ملالہ کالج کی طالبات کا احتجاج پتھراؤ پوسٹر پھاڑ دیا
کالج کا نام منسوب کرنا سیکیورٹی رسک ہے،تین دن میں تبدیل کرنے کاالٹی میٹم
ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدوشریف کی مشتعل طالبات نے دھمکی دی ہے کہ وہ کالج کو ملالہ سے منسوب نہیں ہونے دیں گی۔
انھوں نے بدھ کوکالج کی دیوار پرلگاملالہ یوسفزئی کا پوسٹر پھاڑدیا،نعرے بازی کی اورپتھراؤکیا،جس سے کلاس رومز کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔طالبات نے کالج کا نام سیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے اسے تین دن میں تبدیل کرنے کا الٹی میٹم دیاہے ۔ان کاکہنا تھا کہ ملالہ کو دہشت گروں نے نہیں چھوڑا تو اس کے نام سے منسوب کالج کوکیسے چھوڑیں گے،حکومت فیصلہ واپس لے ورنہ تین دن بعدہم سڑکوں پراحتجاج کریں گی۔
دریں اثنا ڈی سی اوسوات کامران رحمان نے میڈیا کو بریفنگ میں کہاکہ علاقے میں مکمل امن ہے،سیکیورٹی فورسزاسکولوں کومکمل تحفظ دے رہی ہیں،طالبات کے مظاہرے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، ان کے تحفظات سے صوبائی حکومت کوآگاہ کیا جائے گا۔ ان کاکہناتھاکہ ملالہ حقیقت ہے،جس نے خواتین کی تعلیم کے لیے جدوجہد کی، اس کا نام پوری دنیا میں جاناجاتاہے۔