دیوندرا بشو نے یو اے ای میں ٹیسٹ اننگز میں بہترین بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

بشو سے پہلے یو اے ای میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ پاکستان کے سعید اجمل کے پاس تھا۔


ویب ڈیسک October 17, 2016
دیوندرا بشو ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ اننگز میں بہترین بالنگ کرانے والے پانچویں بالر بھی بن گئے۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین لیگ اسپنر دیوندرا بشو نے پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے متحدہ عرب امارات میں بہترین بالنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ویسٹ انڈین اسپنر دیوندرا بشو نے دبئی میں کھیلے جا رہے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے یو اے ای کی سرزمین میں بہترین بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے پاکستانی اسپنر سعید اجمل کا یو اے ای میں ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے جنوری 2012 میں انگلینڈ کے خلاف میچ کی ایک اننگز میں 55 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دبئی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 123 رنز پر ڈھیر، بشو کے 8 شکار

اس کے علاوہ بشو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں ویسٹ انڈین بولر بن گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ اننگز میں بہترین بولنگ کرانے کا اعزاز نوریجا کو حاصل ہے جنہوں نے 1971 میں بھارت کے خلاف 95 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں