امریکا و برطانیہ کا روس اور شام پر نئی پابندیاں لگانے کا انتباہ
حلب میں معصوم شہریوں کا قتل عام دوسری جنگ عظیم کے بعد ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے، جان کیری
PESHAWAR:
امریکا اور برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شام کے شہر حلب پر بمباری بند نہ کی گئی تو روس اور شام پر نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔
لندن میں ایک تقریب کے دوران امریکی اور برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کا حل صرف اور صرف سیاسی ہے جب کہ شام کے شہر حلب میں معصوم شہریوں کا قتل عام دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا انسانی المیہ ہے جس پر ہم سب کو بہت زیادہ تحفظات ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ روس اور شام کی حکومت اپنا رویہ درست کرلیں تو شام میں جاری ہولناک قتل و غارت گری ایک دن میں بند ہوسکتی ہے، لہذا ان پر دباؤ بڑھانے کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر شام اور روس کے خلاف مزید پابندیاں بھی عائد کی جاسکتی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شام کے شہر حلب پر شامی فضائیہ کی بمباری سے 4 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک
واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں اور لاکھوں ہجرت پر مجبور ہیں جب کہ شہر حلب خانہ جنگی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث اب تک سیکڑوں افراد مارے جاچکے ہیں۔