کمر بڑھنے سے جگر کے سرطان کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں تحقیق
انسانی جسم میں 5 کلو گرام وزن کا بڑھنا جگر کے سرطان کے 38 سے 25 فیصد تک خطرات کو بڑھادیتا ہے، تحقیق
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کی بڑھتی ہوئی کمر کا سائز جگر کے سرطان کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔
بڑھتا ہوا وزن ہر کسی کے لیے تشویش کا باعث ہے اور وزن کے بڑھنے سے کئی بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں اس لیے وزن کو کنٹرول میں رکھنا ہی ان بیماریوں سے بچاؤ کا اہم طریقہ ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمر کا بڑھتا ہوا سائز جگر کے سرطان کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں 5 کلو گرام وزن کا بڑھنا جگر کے سرطان کے 38 سے 25 فیصد تک خطرات کو بڑھادیتا ہے جو خواتین اور مردوں کو یکساں طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جگر کا سرطان صرف الکوحل سے نہیں ہوتا بلکہ اس کا ان تمام چیزوں سے بھی تعلق ہے لہذا ہمیں اپنا وزن کنٹرول کرنا چاہئے۔