سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

رینجرز کو اختیارات انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے، ترجمان وفاقی وزارت داخلہ


ویب ڈیسک October 17, 2016
رینجرزاختیارات میں توسیع سندھ حکومت کی درخواست پرکی گئی،ترجمان وزارت داخلہ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے اور یہ توسیع 18 اکتوبر2016 سے17 جنوری 2017 تک دی گئی ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع سندھ حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے جب کہ ماضی کے برعکس اختیارات میں توسیع اور اختیارات میں توسیع کا معاملہ خوش اسلوبی اور باہمی تعاون سے طے پایا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں