وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے پر اتفاق
پاکستان پرامن ملک ہے لہذا امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں قومی اور علاقائی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ملک کےخلاف کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے پربھی اتفاق کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے لہذا امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے،قومی قیادت،عوام اورمسلح افواج ملک کےدفاع کےلئےمتحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور ملک دشمن عناصرکےعزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔