گورنروزیراعلیٰ سندھ نے لانڈھی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

بزدلانہ کارروائی ہے،صدر،وزیراعظم اوروزیرداخلہ نوٹس لیں،الطاف حسین کااظہارمذمت


Staff Reporter December 13, 2012
بزدلانہ کارروائی ہے،صدر،وزیراعظم اوروزیرداخلہ نوٹس لیں،الطاف حسین کااظہارمذمت۔ فوٹو: فائل

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں لانڈھی کے علاقے مظفرآبادکالونی میں ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گورنرسندھ نے شہر میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلیے تمام متعلقہ اداروںکوہدایات کی ہیںکہ وہ کراچی میں قیام امن کیلیے اپنے تمام وسائل کوبروئے کارلائیں، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے بھی آئی جی پولیس سندھ سے لانڈھی کے واقعے فوری طورپررپورٹ طلب کی ہے اورہدایت کی ہے کہ شہرمیں شرپسندعناصرپرکڑی نگاہ رکھی جائے۔

17

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قراردیاہے اورکہاہے کہ ملک دشمن عناصرمنظم منصوبہ بندی کے ذریعے شہرمیں مسلسل قتل وغارت گری کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کایہ واقعہ انہی سازشوںکاتسلسل ہے، الطاف حسین نے صدرزرداری، وزیر اعظم راجاپرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ،گورنرعشر ت العباداور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے لانڈھی واقعے کا فوری نوٹس لیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں