امریکی دبائو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

ایک اور وجہ واشنگٹن کی مالی ترغیب بھی ہے، اسی سبب صدر زرداری کو دورہ ایران منسوخ کرنا پڑا


INP December 13, 2012
ایک اور وجہ واشنگٹن کی مالی ترغیب بھی ہے، اسی سبب صدر زرداری کو دورہ ایران منسوخ کرنا پڑا

امریکا کے شدید دبائو اور مالی ترغیب کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی دبائو پر صدر مملکت آصف زرداری کو طے شدہ دورہ تہران منسوخ کرنا پڑا اور گزشتہ ہفتے وہ تہران کے بجائے لندن روانہ ہوگئے۔ پاکستان نے توانائی کے بدترین بحران کے باعث ایران سے گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ کیا تھا، ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا منصوبہ طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے۔

19

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو منصوبہ ترک کرنے پرتہران کو ماہانہ 20 کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ ادھر امریکا کا اصرار ہے کہ پاکستان، ترکمانستان براستہ افغانستان گیس پائپ لائن معاہدے پر کام کرے، جس کیلیے مالی اور تکنیکی معاونت واشنگٹن فراہم کرے گا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے امریکا منصوبہ ختم کرنے کیلیے مالی امداد اور جرمانے کی رقم فراہم کرے تو منصوبے کی منسوخی پر غور کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں