اوگراکرپشن کیس میں توقیرصادق کے بھتیجے کی ضمانت منظور

سابق چیئرمین نے اپنااسٹاف افسربھرتی کیاتھا،نیب نے کروڑوںکی کرپشن کاالزام لگایا


Numainda Express December 13, 2012
سابق چیئرمین نے اپنااسٹاف افسربھرتی کیاتھا،نیب نے کروڑوںکی کرپشن کاالزام لگایا

ہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس محمد فرخ عرفان پرمشتمل ڈویژن بینچ نے اوگرا میں مبینہ طور پر66ارب روپے فراڈکیس میںگرفتار سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کے بھتیجے و اسٹاف افسر جواد جمیل کی ضمانت کی درخواست منظورکرلی اوراسے5، 5لاکھ روپے مالیت کے2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیاہے،گرفتارملزم کی فوری رہائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

نیب کا موقف تھا کہ ملزم مفرورچیئرمین کا بھتیجا ہے اسے بغیرمیرٹ کے انھوں نے اپنااسٹاف افسربھرتی کیا۔ملزم نے بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

20

عدالت نے نیب کا موقف مستردکردیا سائل کا موقف تھا کہ وہ بیگناہ ہے اسے صرف توقیرصادق کا رشتے دار ہونے پرگرفتارکیاگیا ہے،نیب عدالتوں میں ایڈمنسٹریٹوجج بھی نہیں ہے سائل کوضمانت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں