ماضی کا فلمی گانا شلپا اورگووندا کے گلے پڑگیا

اداکاروں کو 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم کے گانے میں قابل اعتراض جملوں پر پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 17, 2016
اداکاروں کو 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم کے گانے میں قابل اعتراض جملوں پر پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

عدالت نے 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم''چھوٹے سرکار'' کے گانے ''ایک چماتو مجھ کو ادھار دے دے '' کے مقدمے میں اداکار گووندا اور شلپا شیٹھی سمیت 6 افراد کوکل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی گزشتہ دنوں والد کے انتقال کے باعث گہرے صدمے میں ہیں لیکن اب انہیں ایک اور مشکل نے آگھیرا ہے جس کے بعد انہیں 20 سالہ پرانے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ''چھوٹے سرکار'' کے آئٹم سانگ''ایک چما تو مجھ کو ادھار دے دے ،بدلے میں سارا بہار لے لے'' نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے لیکن گانے میں بہار سے متعلق غلط رنگ دینے اور فحاشی کا پرچار کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر عدالت نے 5 مئی 2001 میں اداکار گووندا ، شلپا شیٹھی ، گلوکار ادت نارائن سمیت 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر مقدمے میں شامل افراد نے رانچئی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔



ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود مقدمے میں شامل افرادعدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر اب عدالت نے ممبئی پولیس کو اداکار گووندا اور شلپا شیٹھی سمیت 6 افراد کو 18 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ مقدمے میں الزامات ثابت ہونے پر دونوں اداکاروں کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار گووندا کوعدالت نے مداح کو تھپڑ رسید کرنے پر معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |