سیاست میں ناکامی پر مصطفیٰ کمال بوکھلاہٹ کا شکار ہیں گورنر سندھ

بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے میرا کسی قسم کا رابطہ نہیں، ڈاکٹر عشرت العباد خان


ویب ڈیسک October 17, 2016
بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے میرا کسی قسم کا رابطہ نہیں، ڈاکٹر عشرت العباد خان، فوٹو؛ فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے مصطفیٰ کمال کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں ناکامی پر مصطفیٰ کمال بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہوں نے جو الزامات لگائے اس حوالے سے ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گورنرسندھ تمام شیطانی قوتوں کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال

گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے میرا کسی قسم کا رابطہ نہیں جب کہ گورنر رہنا میرے اختیار میں نہیں ہے، گورنر رکھنا یا ہٹانا وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں