چین کی تیار کردہ الیکٹرانک تسبیح کے استعمال کا رحجان بڑھ گیا

چین کی تیار کردہ الیکٹرانک تسبیح کے استعمال کا رحجان بڑھ گیا


Business Reporter July 25, 2012
چین کی تیار کردہ الیکٹرانک تسبیح کے استعمال کا رحجان بڑھ گیا, عی نیوز

باقاعدگی کے ساتھ آیت کریمہ، درود شریف کا ورد اور مختلف وظائف کرنے والے افراد میں چین کی تیار کردہ الیکٹرانک تسبیح کا رحجان بڑھ گیا ہے جس کے استعمال سے انھیں ورد کے مخصوص اعدادوشمارکا درست اندازہ ہوتا ہے،

عمومی طور پر الیکٹرانک تسبیح کی طلب پورے سال رہتی ہے لیکن ماہ رمضان کے کے دوران وہ افراد جو عبادات میں زیادہ مصروف ہوتے ہیں یا انھیں ماہ رمضان المبارک کے دوران مختلف آیات کا ختم کرنا ہوتا ہے وہ الیکٹرانک تسبیح کی خریداری کرتے ہیں، فی الیکٹرانک تسبیح کی اگرچہ تھوک قیمت40 روپے ہے لیکن اسے خوردہ سطح پر60 تا100 روپے کے درمیان فروخت کیا جاتا ہے،

علاوہ ازیں تسبیح کا مرد وخواتین میں بطورفیشن بھی استعمال کا رحجان بڑھ گیا ہے، مردحضرات کی اکثریت بغیرکسی ورد یا آیت کریمہ پڑھے بغیرصرف ہاتھوں میں قیمتی تسبیح لیکر چل رہے ہیں جبکہ خواتین اپنے لباس کی میچنگ کے ساتھ مختلف دیدہ زیب رنگوں کی تسبیح خریدتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں