بھارتی ریاست اڑیسہ کے اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 20 افراد ہلاک
آگ عمارت کی دوسری منزل میں ڈائلسز وارڈ میں لگی جہاں کم و بیش 30 مریض موجود تھے، پولیس
LONDON:
بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبانیشور کی ایک اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے صدر مقام بھوبانیشور کے نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلس کر 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ عمارت کی دوسری منزل میں ڈائلسز وارڈ میں لگی جہاں کم و بیش 30 مریض موجود تھے جب کہ آگ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
اسپتال میں آگ لگنے کے بعد افراتفری مچ گئی اور بعض مریضوں اور ان کی عیادت کرنے کے لئے اسپتال آنے والے افراد نے اپنی جان بچانے کے لئے دوسری منزل سے چھلانگیں بھی لگائیں۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں دھواں بھرنے کے بعد جان بچانے کی کوشش میں متعدد مریض اور ان کے تیمار دار زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کرنے کے لئے ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر جے پی نادا کو حکم دیا ہے کہ وہ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے تمام افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں جبکہ انہوں نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔